ابنا: افغانستان میں اتحادی افواج افغان عوام کی زندگی بہتر نہیں بنا سکیں۔ روسی ذرائع کے مطابق اس رائے کا اظہار افغانستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ تعاون سے متعلق روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے گروپ کے سیکرٹری ویاچیسلاو نِکراسوو نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ پورے خطے پر کنٹرول قائم کرنا چاہتا ہے اوراس مقصد کیلئے وہ افغانستان میں دلچسپی رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں مستقل امریکی اڈوں کے قیام کا مخالف ہے۔......./169